13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر بچوں کے والدین کیلئے Family Link افشاء
خوش آمدید والدین!
آپ کا اعتماد ہماری ترجیح ہے اور اپنے بچے کو ایک Google اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت دینا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے کچھ وقت نکال کر اس اہم معلومات کا جائزہ لیں
والدین کیلئے ٹولز
آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ آپ کے اپنے اکاؤنٹ جیسا ہی ہے اور یہ Google کے کئی پروڈکٹس اور سروسز تک رسائی کی پیشکش کرتا ہے، جن میں ایسی سروسز بھی شامل ہیں جنہیں بچوں کیلئے ڈیزائن یا خصوصی طور پر تیار نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کا بچہ مندرجہ ذیل جیسے کاموں کیلئے اپنے اکاؤنٹ کا استعمال کر سکتا ہے:
- سوالات پوچھنا، Google اسسٹنٹ، Chrome اور تلاش کا استعمال کر کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنا اور تلاش کرنا؛
- Gmail, SMS, ویڈیو، وائس اور مواصلت کے دیگر طریقوں کا استعمال کر کے دوسروں کے ساتھ مواصلت کرنا؛
- ڈاؤن لوڈ کرنا، خریداری کرنا اور ایپس، گیمز، موسیقی، موویز اور بہت کچھ سے لطف اندوز ہونا؛
- تخلیق کرنا، دیکھنا اور تصاویر، ویڈیوز، پیشکشوں، دستاویزات اور دوسرے مواد کا اشتراک کرنا؛
- Google Fit میں سرگرمی کے لیول اور حرکت قلب کی شرح سمیت صحت اور تندرستی کی معلومات ٹریک کرنا (آپ کے بچے کے آلات کی بنیاد پر) اور
- Google سروسز کے استعمال کے دوران سیاق و سباق کے اشتہارات دیکھنا۔
Family Link اور والدین کی نگرانی
Google کی Family Link ایپ کو بنیادی اصول سیٹ کرنے اور آپ کے بچے کے آن لائن دریافت کرنے کے دوران اس کے تجربے میں اس کی رہنمائی کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ آپ کا بچہ آپ کے Google فیملی گروپ کا حصہ بن جائے گا اور آپ اس گروپ کا استعمال اپنے بچے اور فیملی کے دیگر چار ممبرز تک کے ساتھ Google سروسز کا اشتراک کرنے کیلئے کر سکتے ہیں۔ اپنے بچے کے اکاؤنٹ کی نگرانی میں مدد کیلئے آپ بعد میں دوسرے والد/والدہ کو شامل کر سکیں گے۔ والدین مندرجہ ذیل جیسے کام کرنے کیلئے Family Link کا استعمال کر سکتے ہیں:
- اپنے بچے کے Android یا ChromeOS آلات پر اسکرین کے وقت کی حدود متعین کریں؛
- اپنے بچے کے سائن ان کردہ اور فعال Android آلات کا مقام دیکھیں؛
- Google Play اور Stadia پر اپنے بچے کے ڈاؤن لوڈز اور خریداریوں کو منظوری دیں یا میچورٹی کی درجہ بندیوں کی بنیاد پر مواد کی مرئیت کو محدود کریں؛
- سرگرمی کی ان اقسام کا انتخاب کرنے میں اپنے بچے کی مدد کریں جنہیں اس کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اسے یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اس کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے ان کا کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؛
- Google تلاش کیلئے SafeSearch جیسی ترتیبات کا نظم کریں؛
- اپنے بچے کی ایپ کی اجازتوں کا جائزہ لیں، جیسے مائیکروفون، کیمرا اور Android اور ChromeOS پر رابطوں تک رسائی اور
- YouTube اور YouTube Kids سمیت YouTube کے تجربات کے لئے (جہاں دستیاب ہوں) مواد، رسائی اور ترتیبات تبدیل کریں۔
حالانکہ Family Link کے پیرنٹل کنٹرولز آپ کے بچے کے تجربے کی نگرانی اور اس کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن اس میں چند ایسی پابندیاں ہیں جنہیں آپ کو ذہن نشین رکھنا ہوگا:
- اگرچہ Family Link کے کئی پیرنٹل کنٹرولز کا ویب پر نظم کیا جا سکتا ہے لیکن اسکرین کے وقت کی حدود جیسی مخصوص خصوصیات نظم کرنے کے لئے آپ کو Android or iOS پر Family Link ایپ کی ضرورت ہوگی۔
- SafeSearch, Chrome ویب سائٹ کی پابندیوں اور Play اسٹور فلٹرز جیسی ترتیبات نامناسب مواد تک رسائی کو محدود کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، لیکن یہ مکمل نہیں ہیں۔ ان کنٹرولز کے آن رہنے کے باوجود، آپ کے بچے کو اب بھی ایسے مواد تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ وہ دیکھے۔
- جب آپ کا بچہ کوئی ایسی ایپ یا دوسرا مواد دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے جسے پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے، کسی ایپ کا اپ ڈیٹ انسٹال کرتا ہے (ایسا بھی اپ ڈیٹ جو مواد شامل کرتا ہے یا اضافی ڈیٹا یا اجازتیں طلب کرتا ہے) یا آپ کی Google Play فیملی لائبریری سے اشتراک کردہ مواد ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اس کیلئے والد/والدہ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
- Family Link کی چند خصوصیات کی دستیابی محدود ہے اور ان کے کام کرنے کیلئے مخصوص ترتیبات اور حالات کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایپس کو مسدود کرنے کی سہولت صرف اسی وقت دستیاب ہوتی ہے جب آپ کا بچہ کسی موافق Android یا ChromeOS آلے میں سائن ان ہوتا ہے اور Family Link ایپ میں آپ کے بچے کے آلے کا مقام دیکھنے کی سہولت صرف اسی وقت دستیاب ہوتی ہے جب Android آلہ پاور آن اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہے۔
آپ کے بچے کی عمر 13 سال ہونے پر (age عمر ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے)، وہ آپ کی نگرانی کے بغیر خود اپنے اکاؤنٹ کا نظم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
دوسروں کا احترام کریں
ہماری بہت سی سروسز ان لوگوں کو جو ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں آپ کے بچے کو دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ہم سبھی کے لیے احترام کا ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے کو رویے کے بنیادی اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے، جیسے کہ دوسروں کا بیجا استعمال نہ کرنا اور خود کو بھی اور دوسروں کو بھی نقصان نہ پہنچانا (یا اس طرح کے بیجا استعمال یا نقصان کی دھمکی نہ دینا یا اس کی حوصلہ افزائی نہ کرنا) - مثال کے طور پر، دوسروں کو گمراہ کر کے، دھوکہ دے کر، بدنام کر کے، دھمکا کر، ہراساں کر کے، خوفزدہ کر کے یا نفرت انگیز مواد کو عوامی طور پر تقسیم کر کے (جیسے لوگوں کی اصلیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رحجان وغیرہ کی وجہ سے نفرت یا امتیاز کو ہوا دینے والا مواد۔) ہماری سروسز استعمال کرتے وقت۔ نفرت انگیز مواد کی اشاعت آپ اور آپ کے بچے کی دیوانی یا فوجداری ذمہ داری کو افشاء کر سکتی ہے۔
آپ کے بچے کی رازداری
آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ یا پروفائل بنانے کیلئے، ہمیں آپ کے بچے کی معلومات جمع، استعمال یا افشاء کرنے کیلئے آپ کی اجازت کی ضرورت ہو سکتی ہے جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس اور Google کی رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔ جب آپ اپنے بچے کو ہماری سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو آپ اور آپ کا بچہ اپنی معلومات کے تعلق سے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ہم آپ کی معلومات کی حفاظت اور آپ کو کنٹرول فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا ویب اور ایپ سرگرمی اور YouTube کی سرگزشت جیسی چیزوں کیلئے آپ کا بچہ اپنے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتا ہے۔
یہ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے Family Link کے زیر انتظام Google اکاؤنٹس اور پروفائلز کیلئے رازداری کا نوٹس (ملک کے لحاظ سے عمر مختلف ہو سکتی ہے) اور Google کی رازداری کی پالیسی Google کی رازداری کے ضوابط کی وضاحت کرتے ہیں۔ آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کیلئے مخصوص رازداری کے ضوابط کی صورت میں، جیسے ذاتی نوعیت کی تشہیر پر عائد پابندیوں کے ضمن میں، رازداری کے اس نوٹس میں اس فرق کو بیان کیا گیا ہے۔
اس رازداری کے نوٹس کا آپ کے بچے کی طرف سے استعمال کی جا سکنے والی کسی فریق ثالث (غیر Google) ایپ، کارروائی یا ویب سائٹ کے ضوابط پر اطلاق نہیں ہوتا۔ آپ کو فریق ثالث کی ایپس، کارروائیوں اور سائٹس کیلئے قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ ان کے ڈیٹا کو جمع اور استعمال کرنے کے طریقوں سمیت آپ کے بچے کیلئے ان کی موزونیت کا تعین کیا جا سکے۔
ہماری جمع کی جانے والی معلومات
ایک بار اپنے بچے کو Google اکاؤنٹ یا پروفائل بنانے کی اجازت دینے کے بعد، ہماری طرف سے جمع کی جانے والی معلومات کے ضمن میں آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کے ساتھ عموماً آپ کے اکاؤنٹ جیسا ہی برتاؤ روا رکھا جائے گا۔ مثال کے طور پر، ہم یہ جمع کرتے ہیں:
وہ معلومات جو آپ اور آپ کا بچہ تخلیق کرتا یا ہمیں فراہم کرتا ہے۔
اکاؤنٹ یا پروفائل کی تخلیق کی کارروائی کے حصے کے طور پر، ہم ذاتی معلومات طلب کر سکتے ہیں، جیسے کہ پہلا اور آخری نام، ای میل پتہ اور تاریخ پیدائش۔ ہم آپ کے بچے کی جانب سے فراہم کردہ آپ کی آن لائن رابطے کی تفاصیل جیسی معلومات جمع کرتے ہیں، جو ہمارے لئے منظوری کی درخواست کرنے کی خاطر آپ سے رابطہ کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ہم ان معلومات کو بھی جمع کرتے ہیں جنہیں آپ کا بچہ اپنا اکاؤنٹ یا پروفائل استعمال کرنے کے دوران تخلیق، اپ لوڈ یا دوسروں سے وصول کرتا ہے، جیسے کہ جب آپ کا بچہ Google تصاویر میں کوئی تصویر محفوظ کرتا ہے یا Google Drive میں کوئی دستاویز بناتا ہے۔
وہ معلومات جو ہمیں آپ کے بچے کے ہماری سروسز استعمال کرنے سے ملتی ہیں۔
ہم آپ کے بچے کے زیرِ استعمال سروسز اور ان کو استعمال کرنے کے اس کے طریقے سے متعلق کچھ مخصوص معلومات خودکار طور پر جمع اور اسٹور کرتے ہیں، جیسے جب آپ کا بچہ Google تلاش میں کوئی استفسار درج کرتا ہے، Google اسسٹنٹ سے بات کرتا ہے یا جب YouTube Kids پر کوئی ویڈیو دیکھتا ہے۔ اس معلومات میں شامل ہے:
- آپ کے بچے کی ایپس، براؤزرز اور آلات
ہم ان ایپس، براؤزرز اور آلات کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں جن کا استعمال آپ کا بچہ Google سروسز تک رسائی کیلئے کرتا ہے، جس میں منفرد شناخت کاران، براؤزر کی قسم اور ترتیبات، آلے کی قسم اور ترتیبات، آپریٹنگ سسٹم، موبائل نیٹ ورک کی معلومات، بشمول کیریئر کا نام اور فون نمبر اور ایپلیکیشن کا ورژن نمبر شامل ہے۔ ہم آپ کے بچے کی ایپس، براؤزرز اور آلات کے ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتے ہیں، جس میں IP پتہ، کریش رپورٹس، سسٹم کی سرگرمی اور آپ کے بچے کی درخواست کی تاریخ، وقت اور حوالہ دہندہ URL شامل ہے۔ مثال کے طور پر، ہم یہ معلومات تب جمع کرتے ہیں جب آپ کے بچے کے آلے پر موجود کوئی Google سروس ہمارے سرورز سے رابطہ کرتی ہے، جیسے جب وہ Play اسٹور سے کوئی ایپ انسٹال کرتا ہے۔ -
آپ کے بچے کی سرگرمی
ہم اپنی سروسز میں آپ کے بچے کی سرگرمی سے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جسے ہم اسے Google Play پر ممکنہ طور پر پسند آنے والی ایپس تجویز کرنے جیسے کام کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بچہ اپنے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتا ہے۔ آپ کے بچے کی سرگرمی سے متعلق وہ معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں، ان میں تلاش کی اصطلاحات، اس کی دیکھی گئی ویڈیوز، آڈیو خصوصیات کا استعمال کرتے وقت صوتی اور آڈیو معلومات، وہ لوگ جن کے ساتھ وہ مواصلت کرتا ہے یا مواد کا اشتراک کرتا ہے اور اس Chrome براؤزنگ کی سرگزشت جسے اس نے اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ سِنک کر رکھا ہے، جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کا بچہ کالز کرنے اور وصول کرنے یا پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے ہماری سروسز استعمال کرتا ہے، مثال کے طور پر Google Meet یا Duo کا استعمال کر کے، تو ہم ٹیلیفون کے لاگ کی معلومات جمع کر سکتے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ یا پروفائل میں محفوظ کردہ سرگرمی کی معلومات تلاش کرنے اور اس کا نظم کرنے کیلئے آپ کا بچہ اپنا Google اکاؤنٹ ملاحظہ کر سکتا ہے اور آپ بھی اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے یا Family Link میں اس کی پروفائل تک رسائی حاصل کر کے اس کی سرگرمی کی معلومات کا نظم کرنے میں اس کی مدد کر سکتے ہیں۔ - آپ کے بچے کے مقام کی معلومات
- جب آپ کا بچہ ہماری سروسز استعمال کرتا ہے تو ہم اس کے مقام سے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں۔ GPS، IP پتے اور آپ کے بچے کے آلے کے سینسر ڈیٹا اور اس کے آلے کے پاس موجود Wi-Fi رسائی پوائنٹس، سیل ٹاورز اور بلوٹوتھ سے فعال کردہ آلات جیسی چیزوں سے متعلق معلومات کا استعمال کر کے اس کے مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ہم جس قسم کا مقام کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں، جزوی طور پر اس کا انحصار آپ کی ترتیبات اور آپ کے بچے کے آلے پر ہوتا ہے۔
- آپ کے بچے کی صوتی اور آڈیو معلومات
ہم آپ کے بچے کی صوتی اور آڈیو معلومات جمع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا بچہ آڈیو فعالیت کی کمانڈز استعمال کرتا ہے، (مثلاً، 'OK, Google' یا مائیکروفون آئیکن کو ٹچ کرنا) تو ویب اور ایپ سرگرمی کی ترتیب فعال ہونے پر، آپ کے بچے کے کسی بھی سائن ان کردہ آلے سے اس کے اکاؤنٹ میں مندرجہ ذیل اسپیچ/آڈیو کی ایک ریکارڈنگ، نیز کچھ سیکنڈز پہلے کی ریکارڈنگ اسٹور کی سکتی ہے۔
ہم آپ کے بچے کی معلومات جمع اور اسٹور کرنے کیلئے کوکیز، پکسل ٹیگز، مقامی اسٹوریج، جیسے براؤزر ویب اسٹوریج یا ایپلیکیشن ڈیٹا کیشز، ڈیٹا بیس اور سرور لاگز جیسی مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کے بچے کی صرف اتنی ہی ذاتی معلومات درکار ہے جو ان اکاؤنٹس یا پروفائلز کیلئے دستیاب Google پروڈکٹس اور سروسز کے استعمال کیلئے ضروری ہے۔
ہم اپنی جمع کردہ معلومات کا کس طرح استعمال کرتے ہیں
Google کی رازداری کی پالیسی اس بات کو مفصل طریقے سے بیان کرتی ہے کہ آپ کے بچے کے Google اکاؤنٹ سے متعلق جو ڈیٹا Google جمع کرتا ہے ہم اس کا کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ عام طور پر، ہم اپنی سروسز فراہم کرنے، ان کا رکھ رکھاؤ کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے، نئی سروسز ڈیولپ کرنے کیلئے، آپ کے بچے کی خاطر اپنی سروسز کو حسب ضرورت بنانے کیلئے، کارکردگی کی پیمائش کرنے اور یہ سمجھنے کیلئے کہ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے، ہماری سروسز کے سلسلے میں آپ کے بچے کے ساتھ براہ راست مواصلت کیلئے اور اپنی سروسز کے تحفظ اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کیلئے آپ کے بچے کی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔
ہم ان مقاصد کی خاطر آپ کے بچے کی معلومات پر کارروائی کرنے کیلئے مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم ایسے خودکار سسٹمز کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کے بچے کے ہماری سروسز کے طریقہ استعمال کے مطابق اسے حسب ضرورت تلاش کے نتائج یا دیگر خصوصیات جیسی چیزیں فراہم کرنے کیلئے اس کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اور ہم سپام، میلوئیر اور غیر قانونی مواد جیسے بیجا استعمال کا پتہ لگانے کیلئے آپ کے بچے کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ہم ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے الگورتھمز کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ جب ہمیں اپنے سسٹمز پر پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے سپام، میلوئير، غیر قانونی مواد اور دیگر اقسام کے بیجا استعمال کا پتہ لگتا ہے تو ہم اس کا اکاؤنٹ یا پروفائل غیر فعال کر سکتے ہیں یا دیگر مناسب کارروائی کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، ہم مناسب حکام کو بھی خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
تجاویز، ذاتی نوعیت کا مواد اور تلاش کے حسب ضرورت نتائج فراہم کرنے کیلئے، ہم آپ کے بچے کی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے بچے کی ترتیبات کی بنیاد پر، Google Play اسے پسند آ سکنے والی نئی ایپس تجویز کرنے کیلئے آپ کے بچے کی انسٹال کردہ ایپس جیسی معلومات استعمال کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ہم مذکورہ بالا مقاصد کیلئے اپنی سروسز میں اور آپ کے بچے کے آلات پر اپنی جمع کردہ معلومات کو یکجا کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی ترتیبات کی بنیاد پر، Google سروسز کو بہتر بنانے کے لئے دیگر سائٹس اور ایپس پر اس کی سرگرمی کو اس کی ذاتی معلومات سے وابستہ کیا جا سکتا ہے۔
Google آپ کے بچے کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں پیش کرے گا، جس کے معنی یہ ہیں کہ اشتہارات آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات پر مبنی نہیں ہوں گے۔ اس کی بجائے، اشتہارات آپ کا بچہ جو ویب سائٹ یا ایپ دیکھ رہا ہے اس کے مواد، تلاش کے موجودہ استفسار یا عمومی مقام (جیسے شہر یا ریاست) جیسی معلومات پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ ویب براؤز کرتے یا غیر Google ایپس کا استعمال کرتے وقت، آپ کے بچے کو فریقین ثالث کے ذاتی نوعیت کے اشتہارات سمیت دیگر (غیر Google) اشتہار فراہم کنندگان کی جانب سے پیش کردہ اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔
آپ کے بچے کی ذاتی معلومات تک رسائی
اگر آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ ہے تو آپ اس کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے اس کی معلومات تک رسائی، اسے اپ ڈیٹ، ہٹا، برآمد، اور اس کی پروسیسنگ کو محدود کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کا پاس ورڈ یاد نہیں تو آپ اسے Family Link ایپ کے ذریعے یا ویب پر Family Link کی ترتیبات پر ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ ایک بار سائن ان ہونے کے بعد، آپ اپنے بچے کی رازداری کی ترتیبات اور معلومات کا نظم کرنے میں مدد کیلئے Google کی رازداری کی پالیسی جیسے Google سرگرمی کنٹرولز) میں بیان کردہ مختلف کنٹرولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے بچے کی پروفائل ہے تو آپ Family Link ایپ یا ویب پر Family Link کی ترتیبات کے ذریعے اپنے بچے کی معلومات تک رسائی، اپ ڈیٹ، ہٹا، برآمد، اور اس کی پروسیسنگ کو محدود کرسکتے ہیں۔
آپ کا بچہ 'میری سرگرمی' میں اپنی گزشتہ سرگرمی کو حذف کرنے اور بذریعہ ڈیفالٹ فریقین ثالث کو ایپ کی اجازتیں (بشمول آلے کا مقام، مائیکروفون یا رابطے جیسی چیزیں) دینے کا اہل ہوگا۔ آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات میں ترمیم یا تبدیلی کرنے، ایپ کی سرگرمی اور ایپ کی اجازتوں کا جائزہ لینے اور اپنے بچے کی معلومات تک رسائی کیلئے ایپس یا فریق ثالث سروسز کو مخصوص اجازتیں دینے کی اس کی صلاحیت کا نظم کرنے کیلئے بھی Family Link استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی وقت اپنے بچے کی معلومات کی مزید جمع آوری یا استعمال بند کرنا چاہتے ہیں تو آپ Family Link ایپ میں اپنے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات کے صفحے پر یا ویب پر Family Link کی ترتیبات میں 'اکاؤنٹ حذف کریں' یا "پروفائل حذف کریں" پر کلک کر کے اپنے بچے کا Google اکاؤنٹ یا پروفائل حذف کر سکتے ہیں۔ ایک مناسب عرصہ کے اندر آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات مستقل طور پر حذف کر دی جائے گی۔
ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں۔ ہم مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ آپ ہمارے مرکز امداد میں Family Link اور اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل سے متعلق اضافی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ مینو ☰ > مدد اور تاثرات > تاثرات بھیجیں پر تھپتھپا کر یا ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ کر کے یا نیچے دیے گئے پتے پر رابطہ کر کے بھی Family Link یا Family Link ایپ میں اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل سے متعلق تاثرات ہمیں بھیج سکتے ہیں۔
Google
1600 Amphitheatre Parkway
Mountain View, CA 94043 USA
فون: +1 855 696 1131 (امریکہ)
دیگر ممالک کے لیے، g.co/FamilyLink/Contact ملاحظہ کریں
اگر آپ اس تعلق سے سوالات پوچھنا چاہتے ہیں کہ Google آپ کے بچے کا ڈیٹا کیسے جمع اور استعمال کرتا ہے تو آپ Google اور ہمارے ڈیٹا کے تحفظ کے آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مقامی قانون کے تحت حقوق کے حوالہ سے خدشات لاحق ہیں تو آپ ڈیٹا کے تحفظ کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ان بچوں کیلئے Family Link افشاء دیکھیں جو 13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر ہیں