اکثر پوچھے گئے سوالات
ہم نے Family Link کے بارے میں کچھ اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات جمع کئے ہیں۔ اگر آپ پہلے ہی سے ایپ استعمال کر رہے ہیں اور آپ کا کوئی اپنا سوال ہے تو آپ مزید معلومات کے لیے ہمارا مرکز امداد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
بچے اور نوعمر جب Android اور ChromeOS آلات کا استعمال شروع کرتے ہیں تو Google کی Family Link انہیں آن لائن محفوظ رکھنے اور باخبر رہنے میں والدین کی مدد کرتی ہے۔
پہلے، بچے/نو عمر کو ایک موافق آلہ درکار ہوگا (دیکھیں کہ Family Link کے ساتھ کون سے آلات کام کرتے ہیں)۔ پھر بچے/نوعمر کو آلے میں سائن ان کریں۔ اگر بچہ/نوعمر پہلے سے ہی Family Link کے زیر نگرانی ہے تو سائن ان انہیں پیرنٹل کنٹرولز سیٹ کرنے میں مدد کرے گا۔ اگر نو عمر پہلے سے Family Link کے زیر نگرانی نہیں ہے تو والدین Android ترتیبات سے Family Link بھی شامل کر سکتے ہیں۔
والدین اپنے 13 سال سے کم عمر (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) کے بچے کی خاطر Google اکاؤنٹ بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، بچے اپنے نئے اکاؤنٹ کی مدد سے اپنے آلے میں سائن ان کر سکتے ہیں۔
اکاؤنٹس لنک ہو جانے کے بعد والدین Family Link کا استعمال اسکرین کے وقت پر نظر رکھنے اور عمر کے لحاظ سے مناسب مواد کے انتخاب میں اپنے بچوں کی رہنمائی میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں۔
Family Link نامناسب مواد کو مسدود نہیں کرتی، لیکن اس کے اندر موجود ترتیبات آپ کو فلٹرنگ کے اختیارات فراہم کرتی ہیں۔ تلاش، Chrome اور YouTube جیسی کچھ ایپس میں فلٹرنگ کے اختیارات موجود ہیں جنہیں آپ Family Link میں تلاش کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ذہن نشین کر لیں کہ یہ فلٹرز پرفیکٹ نہیں ہیں، اسلئے کبھی کبھار ایسا صَریح، گرافک یا دوسرا مواد سامنے آ سکتا ہے جسے آپ نہیں چاہتے کہ آپ کا بچہ دیکھے۔ آپ کی فیملی کیلئے کیا درست ہے، اس کا فیصلہ کرنے کیلئے ہم ایپ کی ترتیبات اور Family Link کی پیش کردہ ترتیبات اور ٹولز کا جائزہ لینے کی تجویز کرتے ہیں۔
ہاں۔ والدین Lollipop (5.0) اور اس سے اعلی ورژن چلانے والے Android آلات پر Family Link چلا سکتے ہیں۔
ہاں۔ والدین iOS 11 اور اس سے اعلی ورژنز چلانے والے iPhones پر Family Link چلا سکتے ہیں۔
والدین اپنے بچے کے اکاؤنٹ کی تمام ترتیبات اور خصوصیات کا نظم ویب براؤزر پر آسانی سے کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بہترین نتائج کے لیے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ Family Link کے ساتھ زیر نگرانی بچے یا نوعمر 7.0 (Nougat) یا اس سے اعلیٰ ورژن چلانے والے Android آلات استعمال کریں۔ Android ورژن 5.0 اور 6.0 (Lollipop اور Marshmallow) چلانے والے آلات میں Family Link کی ترتیبات کو لاگو کرنے کی اہلیت بھی ہو سکتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے ہمارا مرکز امداد دیکھیں۔
ہاں، بچوں اور نوعمروں کی نگرانی کی جا سکتی ہے جب وہ Chromebooks پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرتے ہیں۔ والدین اپنے بچے کے Chromebook اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کا نظم کرنے جیسے کام اور ویب سائٹ کی پابندیاں سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں مزید جانیں۔
iOS، ویب براؤزرز یا دیگر غیر زیر نگرانی آلات میں سائن ان بچوں یا نوعمروں کی صرف جزوی طور پر نگرانی کی جا سکتی ہے۔ بچے اور نو عمر بچے اپنے والد/والدہ کی منظوری کے ساتھ iOS آلات اور ویب براؤزرز پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔ والدین YouTube اور Google تلاش پر اپنے بچے کے اکاؤنٹ کی کچھ ترتیبات کا نظم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں اور وہ ترتیبات اس وقت لاگو ہوں گی جب بچہ سائن ان ہوتا ہے اور iOS آلہ یا ویب پر Google ایپس اور سروسز استعمال کرتا ہے۔ Family Link ایپ میں موجود دیگر خصوصیات، جیسے کہ یہ نظم کرنا کہ بچے کون سی ایپس استعمال کر سکتے ہیں، Chrome میں جو کچھ وہ دیکھتے ہیں انہیں فلٹر کرنا اور اسکرین کے وقت کی حدود سیٹ کرنا بچے کے iOS آلہ یا ویب پر کی جانے والی سرگرمیوں پر لاگو نہیں ہوں گے۔ iOS آلات اور ویب براؤزرز پر بچے/نو عمر کے سائن ان کے بارے میں مزید جانیں۔
آپ کو اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ اور Android آلے کو سیٹ اپ کرنے کے لیے تقریباً 15 منٹ کا وقت نکالنا چاہیے۔
اکاؤنٹس
نہیں۔ یہ فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے کہ آپ کا بچہ اپنا پہلا Android یا ChromeOS آلہ استعمال کرنے کے لیے کب تیار ہے۔
Google کی سروسز اشتہار کے ساتھ تعاون یافتہ ہوتی ہیں اور آپ کے بچے کو ہمارے پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہوئے اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔ تاہم، انہیں ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں دکھائی دیں گے اور آپ کو یہ شناخت کرنے کے لیے ٹولز فراہم کیے جائیں گے کہ بچہ کب ایپس میں اشتہارات دیکھ رہا ہے۔
ہاں، نو عمر بچوں (13 برس یا آپ کے ملک میں منظوری کی قابل اطلاق عمر سے زیادہ کے بچے) کی نگرانی کیلئے Family Link کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ منظوری کی عمر سے چھوٹے بچوں کے برخلاف، نو عمر بچوں میں کسی بھی وقت نگرانی کو روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور ان کا Android آلہ عارضی طور پر 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا جائے گا الا یہ کہ آپ اسے غیر مقفل کر دیں۔ بطور والد/والدہ، آپ کسی بھی وقت نو عمر بچوں کے لیے ان کے آلے کی افادیت کو متاثر کیے بغیر نگرانی کو ہٹانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
نہیں۔ کام یا اسکول کے ذریعے فراہم کردہ اکاؤنٹس کو فیملی گروپ کا نظم کرنے یا Family Link کے ذریعے نگرانی کا نظم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ آپ Family Link کے ساتھ اپنے Gmail اکاؤنٹ جیسے کسی ذاتی Google اکاؤنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
عام طور پر نہیں۔ بچوں کو اپنے ذاتی زیر نگرانی Google اکاؤنٹ کے علاوہ صرف Google Workspace for Education اکاؤنٹ شامل کرنے کی اجازت ہے۔ اس پابندی سے پروڈکٹ کے اہم رویوں کو برقرار رکھنے میں ہمیں مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آلے پر دوسرا اکاؤنٹ موجود تھا تو بچے والد/والدہ کی منظوری کے بغیر Play سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے اس اکاؤنٹ پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
جب آپ کا بچہ 13 برس (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) کو پہنچتا ہے تو اسے ایک غیر زیر نگرانی والے Google اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ بچے کے 13 برس کی عمر کو پہنچنے سے پہلے، والدین کو ایک ای میل بھیج کر اس بات سے مطلع کیا جائے گا کہ ان کا بچہ اپنی سالگرہ پر اپنے اکاؤنٹ کا چارج سنبھالنے کا اہل ہو جائے گا، اسلئے اب آپ مزید اس کے اکاؤنٹ کا نظم نہیں کر پائیں گے۔ جس دن بچے 13 برس کی عمر کو پہنچتے ہیں، وہ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اپنے Google اکاؤنٹ کا نظم خود کرنا چاہتے ہیں یا اپنے والد/والدہ کے ذریعے اس کا نظم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بچے کی عمر 13 سال سے زیادہ ہو جانے پر، والد/والدہ کی حیثیت سے، آپ کسی بھی وقت نگرانی ہٹانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
سب ہو گیا؟ ایپ حاصل کریں۔
اپنے آلے پر Family Link ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ جب آپ کا بچہ چیزیں دریافت کرنے لگے تو آپ اس سے باخبر رہیں۔
اسمارٹ فون نہیں ہے؟
آپ آن لائن نگرانی سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔
مزید جانیں