13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر بچوں کے لئے Family Link افشاء

Google میں خوش آمدید!

اس بارے میں کہ Google آپ کے Google اکاؤنٹ سے متعلق معلومات کیسے جمع اور استعمال کرتا ہے آپ یہاں جان سکتے ہیں۔ یہ اہم معلومات ہے، اس لئے اسے پورا پڑھیں اور اگر کوئی بات واضح نہ ہو تو والد/والدہ سے پوچھیں۔

مزید جاننے کے لیے ہمارا رازداری کا نوٹس اور رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

Google کون سی معلومات جمع کرتا ہے؟

بیشتر سائٹس اور ایپس کی طرح، ہم ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو آپ یا والد/والدہ ہمیں فراہم کرتے ہیں، جیسے آپ کا نام اور تاریخ پیدائش، اور یہ معلومات ہم تب جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آپ کی تلاش کی سرگزشت، آپ کے آلے سے متعلق معلومات اور آپ کی طرف سے استعمال کی جانے والی ایپس جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔

Google اس معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے؟

ہم Google ایپس اور سروسز کو آپ کی خاطر بہتر، مزید محفوظ اور مزید متعلقہ بنانے جیسی چیزوں کیلئے اس معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ کچھ مخصوص مثالیں پیش خدمت ہیں:

  • ایسی ایپس، سائٹس یا ویڈیوز تجویز کرتے ہیں جن کے تعلق سے ہمارا خیال ہے کہ وہ آپ کے ذریعے تلاش کی گئی چیزوں یا آپ کے ذریعے ملاحظہ کردہ ویڈیوز جیسی آپ کی سرگرمی پر مبنی ہو سکتی ہیں۔
  • آپ کس سائٹ پر ہیں، آپ کے ذریعے درج کردہ تلاش کی اصطلاحات یا آپ کے شہر اور ریاست جیسی معلومات کی بنیاد پر اشتہارات دکھاتے ہیں۔
  • آپ کا آلہ کھو جانے پر اسے تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے۔
  • Family Link کے ذریعے آپ کے والد/والدہ کو اس بات سے باخبر رکھنے کے لئے کہ آپ کن ایپس کا استعمال کر رہے ہیں، آپ کا آلہ کہاں ہے اور مزید بہت کچھ کرنے کیلئے۔
آپ دوسروں کے ساتھ عوامی طور پر جس معلومات کا اشتراک کرتے ہیں، اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

Google کی کچھ ایپس اور سروسز آپ کو دوستوں، فیملی یا دیگر لوگوں کے ساتھ آن لائن تصاویر، تبصروں اور دیگر چیزوں کا اشتراک کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ آن لائن جس چیز کا بھی اشتراک کرتے ہیں، وہ بالآخر عوامی ہو سکتی ہے، اسلئے کسی بھی چیز کا اشتراک کرتے وقت محتاط رہیں۔

Google کس معلومات کا اشتراک کر سکتا ہے؟

ہم آپ کی رازداری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ آپ کی معلومات کا Google سے باہر اشتراک کرنے کی بس چند وجوہات ہیں۔ ہم Google پر آپ کے والد/والدہ اور آپ کے فیملی گروپ کے ساتھ آپ کی کچھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہم یہ معلومات ایسی دیگر کمپنیوں اور لوگوں کو دیتے ہیں جو ہمارے لئے سروسز فراہم کرتے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس کی حفاظت کریں۔ تب بھی ہم اس کا اشتراک کر سکتے ہیں جب آپ کے والد/والدہ ہم سے کہیں کہ اس کا اشتراک ٹھیک ہے یا قانونی وجوہات کی بناء پر ہمیں ایسا کرنا پڑے۔

آپ اپنا اکاؤنٹ کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں؟

آپ میرا اکاؤنٹ کی مدد سے اپنے اور اپنے Google اکاؤنٹ کے بارے میں کچھ معلومات دیکھ سکتے ہیں، اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

اس کا نظم کرنے میں مدد کے لئے کہ ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں اور اسے کیسے استعمال کرتے ہیں آپ سرگرمی کنٹرولز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ نے YouTube Kids پر جو ویڈیوز دیکھی ہیں، ہم انہیں یاد نہ رکھیں۔ اگر آپ اپنے سرگرمی کنٹرولز میں تبدیلیاں کرتے ہیں، تو آپ کے والد/والدہ کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

ہماری رازداری کی پالیسی میں ان اور دیگر ٹولز کے بارے میں مزید جانیں۔

والد/والدہ آپ کے اکاؤنٹ کو کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں؟

آپ کے والد/والدہ کے پاس کچھ ایسی ترتیبات اور کنٹرولز ہیں جن کا استعمال کر کے وہ اس وقت تک آپ کے اکاؤنٹ کا نظم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جب تک آپ خود اس کا نظم کرنے کی عمر کو نہیں پہنچ جاتے۔ وہ اس طرح کی چیزیں کر سکتے ہیں:

  • آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات دیکھ، تبدیل یا انہیں حذف کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے آلے پر ایپس کا نظم کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اپنی ایپس کے استعمال پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔
  • حدود سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے آلے کا کتنا استعمال کر سکتے ہیں اور کب۔
  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا آلہ کہاں موجود ہے۔
  • ان کنٹرولز کا خود نظم کرنے سے آپ کو مسدود کرنے سمیت آپ کے اکاؤنٹ کے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کے والد/والدہ نے آپ کے لئے Family Link کے توسط سے آپ کا اکاؤنٹ بنایا ہے تو وہ بھی آپ کے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کو دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں یا آپ کا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے تعلق سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو اپنے والد/والدہ سے پوچھیں۔ آپ Google اور ہمارے ڈیٹا کے تحفظ کے آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا اگر آپ کو اپنے حقوق سے متعلق تشاویش لاحق ہیں، تو آپ ڈیٹا کے تحفظ کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کرنے کے لئے اپنے والد/والدہ سے کہہ سکتے ہیں۔

*نہیں معلوم کہ آپ کا اکاؤنٹ کس قسم کا ہے؟ یہاں چیک کریں۔